• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، شاہد خاقان اور ارشد مرزا کی عبوری ضمانتیں منظور

سندھ ہائیکورٹ، شاہد خاقان اور ارشد مرزا کی عبوری ضمانتیں منظور 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں نامزد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پٹرولیم ارشد مرزا کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے زر


ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں نامزد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کی جانب سے عبوری ضمانت کے لئے رجوع کیا گیا۔ شاہدخاقان عباسی اور ارشد۔مرزااسلام آباد ہائیکوٹ سے28مئی تک حفاظتی ضمانت پرہیں،نیب کورٹ کراچی نےدونوں ملزموں کو9جون کوطلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین