• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کویت میں پھنسے 262 پاکستانی آج 2 پروازوں کےذریعےملتان پہنچے ہیں۔ 

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی بیرون ملک پھنس گئے جن کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت سے آنے والی پہلی پرواز کے ذریعے 128 مسافر ملتان پہنچے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملتان پہنچنے والے 128 مسافروں میں سے 76 مسافروں کو قرنطینہ، 51 کو ہوٹل اور ایک مسافر کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت سےآنےوالی دوسری پرواز کے ذریعے 134 مسافرملتان پہنچے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 134 مسافروں میں سے 86 کو قرنطینہ سینٹر جبکہ 48 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین