• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور، زمین کے تنازع پر خواتین اور بچے زخمی

راجن پور میں زمین کے تنازع پر ڈنڈے چل گئے، لڑائی کے دوران خواتین اور بچے بھی زخمی ہوگئے۔

راجن پور کی بستی موضع تونگ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالفین خواتین اور بچوں کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے مار رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق جتوئی گروپ نے زمین پر قبضہ کیلئے واہگوڑ برادری پر حملہ کیا تھا، زخمیوں کو کوٹ مٹھن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

تازہ ترین