• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ایمپھین کراچی سے 2200 کلو میٹر دور مزید کمزور


سمندری طوفان ایمپھین Amphan کراچی سے 2200 کلو میٹر دور بھارتی شہر کولکتہ سے جنوب میں 390 کلو میٹر کی دوری پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: طوفان ایمپھین آج بھارت اور بنگلا دیش سے ٹکرائے گا

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیجِ بنگال میں موجود ٹراپیکل سائیکلون ایمپھین مزید کمزور ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹراپیکل سائیکلون کیٹیگری 2 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہو کر کراچی سے 2200 کلو میٹر دور موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: خلیج بنگال میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا

سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان ایمپھین کے مرکز میں ہوائیں 85 سے 100 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ طوفان ایمپھین آج شام تک کیٹیگری ون میں تبدیل ہو کر کولکتہ اور بنگلا دیش کے ساحل کو پار کرے گا۔

تازہ ترین