آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چینی اسکینڈل میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ جس کا نام بلیک لسٹ میں آ چکا ہے، اس کے لیے اگلا مرحلہ ای سی ایل ہے، چینی اسکینڈل میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی، جھاڑو پھرےگی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان ہیں، کسی کارکردگی کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:

ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شیخ رشید کو استعفیٰ دینا ہوگا، اویس قادر شاہ

انہوں نے کہا کہ کل ریلوے کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ لاہور میں بلائی ہے، آن لائن ٹکٹنگ جلد بند کرکے غلطی کی گئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے آپریشن کا موجودہ شیڈول 31 مئی تک برقرار رہے گا، مشکل سےٹرینیں کھلوائی ہیں، کوئی صوبہ تیار نہیں تھا۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہےکہ آن لائن ٹکٹنگ پر بہت سارے لوگوں کا اعتراض ہے، ٹرین کی بحالی پر سندھ حکومت نے عملاً کوئی اعتراض نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: شہبازشریف کا کیس بہت سنجیدہ ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا ہےکہ آن لائن ٹکٹنگ پر بہت سارے لوگوں کا اعتراض ہے، ٹرین کی بحالی پر سندھ حکومت نے عملاً کوئی اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی کارکردگی اچھی ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں جا رہا ہے، وہ ٹارزن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پی پی کے حوالے سے کمیٹی بن گئی ہے، چینی والے آٹے والے سب عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید