• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عید کے بعد لاہور آئیں گے، اعجاز چودھری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عید الفطر کے بعد لاہور تشریف لائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور میں وزیراعظم اہم سیاسی و انتظامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےدورہ لاہورکے حوالے سے بھرپور تیاریاں یقینی بنائیں گے۔

اعجاز چودھری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

تازہ ترین