آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

G-20 ممالک سے قرضے موخر کروانے کیلئے معاہدہ کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جی 20 ممالک سے قرضوں کو موخر کروانے کے لیے معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جی 20 ممالک سے قرضوں کو موخر کروانے کیلئے معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان کا اقتصادی امور ڈویژن پیرس کلب اور جی 20 ممالک سے معاہدہ کرے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جی 20 ممالک سے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز سے زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کمرشل قرضوں کو مؤخر کروانے کا ارادہ نہیں رکھتا، پاکستان دو طرفہ معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔

ای سی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے 36 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ کے لیے تین ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 29 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی، آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کے ٹی او آرز  بھی منظور کرلیے گئے۔

اجلاس میں موبائل فونز مینوفیکچرنگ پالیسی کے لیے وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کورونا ریلیف پیکیج پر پالیسی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

تجارتی خبریں سے مزید