• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 62 ہزار سے زائد ہوگئی

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 2691 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 545 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متعلق بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 2691 کیسز سامنے آئے ہے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 545 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں 10 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بحرین: آئسولیشن وارڈز میں روبوٹ تعینا ت

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی اموات 339 ہوگئی ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 1844 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 33 ہزار 478 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریاض میں 815، جدہ میں311، مکہ مکرمہ میں 306، مدینہ منورہ میں 236 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق دمام میں 157، ہفوف میں 140، درعیہ میں 86، قطیف میں 71 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین