• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جون میں جزوی عدالتیں کھولیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سے ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران بار کے عہدے داروں نے چیف جسٹس کو وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ تمام عدالتوں کو کھولا جائے، وکلاء رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہمیں کوروناکے معاملے میں جو بھی احتیاطی تدابیر بتائی جائیں گی ان پر من و عن عمل کیا جائے گا، اس موقع پرچیف جسٹس نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتےسے جزوی طور پر عدالتیں کھولی جارہی ہیں۔ابتدائی طور پر فیملی، جانشینی، وراثت نامے و دیگر مقدمات قابل سماعت ہوں گے، احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد ہو گا اور اگر ہدایات پر عمل ہوا تو باقی مقدمات کی سماعت بھی دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔
تازہ ترین