• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورۂ رحمٰن کے بعد حدیقہ کیانی نے ’حمد‘ پیش کردی


پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت آواز میں سورۂ رحمٰن کی تلاوت کے بعد اللّہ تعالیٰ کی تعریف میں حمد ’دے ہنر کی بھیک‘ پڑھ  کےسوشل میڈیا صارفین کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

تصویر اور فوٹو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنی سحر انگیز آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’دے ہنر بھیک‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی بہت شُکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے سورۂ رحمٰن کی تلاوت کرنے کی اجازت دی اور مجھے خوب سراہا۔‘


حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں اِس ہفتے جو ’حمد‘ آپ کے ساتھ شیئر کرنے جارہی ہوں وہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔‘

گلوکارہ نے لکھا کہ ’میں دُعا کرتی ہوں کہ اِس خوبصورت حمد سے آپ کو اللّہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنے میں مدد ملے۔‘

اُنہوں نے دُعا کی کہ ہم سب اِسی طرح اللّہ تعالیٰ کی برکتیں حاصل کرتے رہیں۔‘

5 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل حدیقہ کیانی کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’دے ہنر کی بھیک‘ کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورۂ رحمٰن کی خوبصورت تلاوت کی تھی اور ان کی اس تلاوت کوصارفین کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا تھا۔



تازہ ترین