• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں نے معروف نغمہ نئے انداز میں پیش کردیا


پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروں نے معروف نغمہ ’یہ وطن تمھارا ہے ‘ نئے اندز میں پیش کرکے وبائی مرض کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول پر لڑنے والو ں کو خراج تحسین پیش کردیا۔

موسیقار شانے حیدر (نقش) نےمسرور انور کے لکھے ہوئے مقبول ترین نغمے ’یہ وطن تمہارا ہے‘ کو نئے انداز میں کمپوز کیا اور ویڈیو کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث گھروں پر موجود شوبز شخصیات کی مدد بھی لی۔

گانے کی ویڈیو میں عدنان صدیقی، عمران عباس، زارا نور عباس، فیصل قریشی، احسن خان، ژالے سرحدی اور گوہر رشید ، نمرہ خان جیسے ستاروں نے یہ گانا قوم کے ان ہیروز کے نام کیاجو کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں۔

ویڈیو میں موجود دیگر فنکاروں میں اسماء عباس، انوشے عباسی، کنزیٰ ہاشمی، عمر شہزاد، اسد صدیقی ، یاسر حسین، حسن حیات خان، سعدیہ خان ، سلمان ثاقب المعروف مانی اور زباب رعنا شامل ہیں۔

05 منٹ اور 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام فنکار گلوکاری کرتے دکھائی دیئے جبکہ عدنان صدیقی نے بانسری میں دھن بجائی۔

گانے کو کورونا جیسے وبائی مرض کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر  قوم کی خدمت کرنے والوں کے نام کیا۔

خراج تحسین پیش کئے جانے والے ہیروز میں مسلح افواج، ڈاکٹروں، انجینئرز، سائنسدانوں، فنکاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین