• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ مشکل وقت ہے، کورونا وائرس سے بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے۔

پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ لگتا ہے ہمیں فی الحال کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا، تماشائیوں کے بغیر کرکٹ میچز کا انعقاد عجیب لگے گا۔

عمران طاہر نے کہا کہ میچ کے دوران خوشی کا جشن منانے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا جشن منانے کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کے لیے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔

عمران طاہر نے کہا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ عمران طاہر پی ایس ایل کے بعد کچھ روز لاہور میں اپنی فیملی کے پاس رکے تھے، کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہونےکی وجہ سے ساؤتھ افریقہ نہیں جاسکے۔ 

تازہ ترین