• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صحافیوں اور فورسز کی ڈبل سواری پر عائد  پابندی سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں اور فورسزکی ڈبل سواری پر عائد پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، اس دوران عدالت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ اور دیگرکو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

عدالت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ بتایا جائے دیگر صوبوں میں صحافیوں کی ڈبل سواری پر پابندی ہے یا نہیں؟

واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے سندھ حکومت کو ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نظرثانی کاحکم دیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ نےنیا نوٹیفکیشن جاری کر کے پابندی عائد کر دی ہے۔

تازہ ترین