• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپا اسپتال کو انفیکشن ڈزیز کا درجہ دے دیا گیا، وزیر صحت سندھ

نیپا اسپتال کو انفیکشن ڈزیز کا درجہ دے دیا گیا، پہلے مر حلے میں 200 بیڈز کی سہولت جلد مکمل کی جائے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے نیپا اسپتال کا دورہ کیا، اور وہاں کورونا انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نیپا اسپتال کو انفیکشن ڈزیز کا درجہ دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 200 بیڈز کی سہولیات جلد مکمل کی جائیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت انفیکشن ڈزیزز کے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے جا رہی ہے۔

انہوں نےبتایا کہ نیپا اسپتال میں وبائی امراض کی تشخیص کے لیے لیباریٹری قائم کی جاۓ گی جبکہ آئندہ کورونا جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ میں ڈویژنل سطح پر انفیکشن ڈزیز اسپتال بنائے جائیں گے۔

تازہ ترین