ملتان…کراچی سے ملتان پہنچنے والی 15سالہ علیشاہ کو والدین سےملوا دیا گیا۔لڑکی اور اس کے والد کے بیان میں تضاد پایا جاتا ہے ۔
لڑکی نے دارالامان میں ایک بیان میں کہا کہ گھرسےسودالینےباہرنکلی تھی،کسی نےمیرےمنہ پرکپڑارکھ دیا اور میں بے ہوش ہوگئی اور جب ہوش میں آئی تو ملتان میں تھی۔
لڑکی کے والدنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیٹی موبائل مانگتی تھی نہیں دیاتوناراض ہوگئی۔ان کا کہنا ہے کہ بیٹی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں،ناراض ہوکر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔