• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹر فنکاروں و مالکان کا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں، پروڈیوسرز،ڈائریکٹرز اور دیگر عملے نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جس میں امانت چن، قیصر پیا ، شاہد خان، ظفری خان، نسیم وکی، گوشی خان، عابد چارلی، سرفراز وکی،ڈاکٹر اجمل ملک اور قیصر ثنا اللہ سمیت بہت سے دیگر افراد شامل تھے۔تھیٹرز کی بندش ،تھیٹر مالکان، پروڈیوسر اور فنکار سڑکوں پر آگئے ،وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج اوردھرنا دے دیا۔فنکاروں نے وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی ۔پولیس نے فنکاروں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا۔۔فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب بھر کے تمام کاروبار کھل چکے ہیں ۔تھیٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ہم حکومت کے ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد کریں گے۔ اس موقع پر فنکاروں نے سخت گرمی میں مرگئے بھوکے ہائے ہائے ۔تھیٹر کھول دو جیسے نعرے لگائے۔ فنکاروں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھائے تھے جن پر مطالبات درج تھے،فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید پر تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اس سے ہزاروں لوگوں کا رزق وابستہ ہے۔ تھیٹروں پر تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ فنکار اس سے پہلے بھی پریس کانفرنس میں تھیٹر کھولنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
تازہ ترین