کوئٹہ(پ ر)ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان اعلامیہ کے مطابق کرونا کے سبب صوبے میں نافذ دفعہ 144 کے نفاذ کے پیش نظر قانون کا احترام کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نےباہمی مشاورت سے آج کا اعلان کردہ احتجاجی مظاہرہ موخر کرنے کا اعلان کیاہے تاہم وفاقی حکومت کے میڈیا کش اقدامات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے مرحلے میں آج پی آئی ڈی حکام کو یاد داشت پیش کی جائےگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے جلد مشاورتی اجلاس منعقد کیاجائے گا۔