• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال کے قریب سے اغواء کی جانے والی لڑکی بازیاب، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار میں موجود ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر موٹر وے پولیس کی جانب سے کار کا تعاقب کیا گیا اور ملزمان کو رکنے پر مجبور کیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق ملزمان نے کار میں موجود لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کر رکھا تھا اور وہ اسے ملتان لے جارہے تھے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کاکہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لیےلڑکی اور ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین