• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی کو فون پر علاقے میں فوری پہنچنے اور حادثے میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے فون پر ڈی سی ملیر اور کورنگی کو بھی رہائشی علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایمبولنس سروس کو ایئرپورٹ اور اسپتال کےدرمیان رہنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں فوری بلڈکا بندوبست کیا جائے اور فوری سینئر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز، روینیو کا عملہ جائے وقعہ پر پہنچ کر امداد کاموں میں حصہ لیں اور مجھے پل پل کی رپورٹ دی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

تازہ ترین