• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا کراچی میں طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب طیارہ حادثے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے۔

کمشنر لاہور بطور فوکل پرسن ائیر پورٹ انتظامیہ اور سول ایوی ایشن حکام سے قریبی رابطہ رکھیں گے۔

کمشنر لاہور ڈویژن مسافروں کے اہل خانہ کو حادثے کے بارے میں ضروری معلومات دیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین