پروٹین کے استعمال میں 5 غلطیاں نقصاندہ ہوسکتی ہیں، ماہرین صحت
حیوانی پروٹین کا حد سے زیادہ استعمال، کم معیار کے پروٹین ذرائع پر انحصار اور دیگر ضروری غذائی اجزا کو نظر انداز کرنا گردوں کی کارکردگی میں تنزلی کا سبب بن سکتا ہے۔ پروٹین ایک نہایت اہم غذائی جزو ہے جو توانائی فراہم کرتا ہے، میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے، چربی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور پٹھوں کی نشوونما میں معاون ہوتا ہے۔