• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں شعبہ تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ٗمحمد علی گنڈا پور

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈا پور نے پولیس میں شعبہ تفتیش کو ریڈھ کی ہڈی قرار دیا ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز شعبہ تفتیش میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اہلکاروں میں انعامات کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تفتیش کے افسران اور اہلکار سنگین جرائم کی تفتیش کو قلیل مدت میں مکمل کرکے محکمہ کے وقار میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب بھی موجود تھے سی سی پی او نے شعبہ تفتیش کے افسروں اور اہلکاروں پرواضح کیا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اوراہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے توصیفی اسناد اور نقد انعامات کا سلسلہ جاری رہے گا آخرمیں انہوں نے شعبہ تفتیش کے افسروں اوراہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔
تازہ ترین