پشاور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں جمعتہ الوداع پولیس کی سکیورٹی میں ادا کیا گیا ٗ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ پشاور پولیس سربراہ نے ضلع بھر میں جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل دیا تھا اس موقع پر پشاور میں 15سو اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے مساجد کی سکورٹی کے لئے سفید لباس میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے اورمتعلقہ تھانوں کی پولیس کی گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا تھا پشاورکے داخلی راستو ں پر پولیس کی ناکہ بندیاں قائم کی گئی تھیں ٗایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مساجد کے دورے کئے۔ اس دوران انہوں نے نماز جمعہ کے موقع پر حکومتی ایس او پی پر عمل در آمد کی بھی ہدایت کی انہوں نے سیکورٹی انتظامات پراطمینان کااظہار کیا ۔