• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انسٹاگرام نے نیا گروپ چیٹ فیچر متعارف کرادیا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اب صارفین پچاس دوستوں کے ساتھ گروپ چیٹ کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ویڈیو چیٹ روم بنانا ہوگا جس کے بعد وہ اپنی پسند کے پچاس لوگوں کو ایڈ کر کے بات کرسکے گا۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو چیٹ روم انسٹاگرام مسینجر پر بنائے جاسکتے ہیں، جس صارف کو مدعو کیا جائے گا اُس کے پاس ایک نوٹی فکیشن پہنچ جائے گا جس پر کلک کر کے وہ گروپ کالنگ کا حصہ بن سکے گا۔

 اس سے قبل واٹس ایپ نے بھی صارفین کے لیے بھی گروپ چیٹ فیچر متعارف کرایا ہے۔

تازہ ترین