• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیموکریٹ لیڈر جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی ۔

جو بائیڈن نے ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سےتعلق نہیں رکھتا ۔

اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی ایک اور بیان میں جو بائیڈن نے سیاہ فاموں سے معذرت کرلی ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کررہے تھے کہ انہوں نے سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے ۔

تازہ ترین