مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کراچی میں قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جن گھروں پر طیارہ گرا حکومت ان کے نقصانات پورے کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ واقعےکی اعلیٰ سطح تک تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مستقبل میں حادثات سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کے حادثے میں97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔