• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالپا کا طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پالپا نے طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ


پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کراچی میں طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پالپا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق حادثے کی مناسب تحقیقات یقینی بنائی جائے۔

جنرل سیکرٹری پالپا عمران ناریجو کا کہنا ہے کہ ماضی میں اے آئی آئی بی کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے کوئی امید نہیں، تحقیقات میں پالپا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پالپا کی شمولیت کے بغیر انکوائری قبول نہیں کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حساس اداروں اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی اس تحقیقات میں شامل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز 8303 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے سے چند سو میٹر دور ملیر ماڈل کالونی کے گنجان آباد علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

اس المناک حادثے میں اب تک 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

اس طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر طیارے میں سوار 2 افراد محفوظ رہے۔

تازہ ترین