• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی اے کی ریڈیو براڈ کاسٹ انڈسٹری کے خلاف پیمرا کے اقدامات کی مذمت

پی بی اے کی ریڈیوبراڈ کاسٹ انڈسٹری کے خلاف پیمراکے اقدامات کی مذمت


پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے ریڈیو براڈ کاسٹ انڈسٹری کے خلاف پیمرا کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور پرائیوٹ ریڈیو براڈ کاسٹرز سے پیمرا کی اضافی ٹیکس وصولیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق میڈیا انڈسٹری میں جاری معاشی بحران کے اس وقت میں پیمرا کی زیادتیاں قابل مذمت ہیں، پیمرا ریڈیو براڈ کاسٹرز  سے لائسنس کی تجدید کے لیے اصل سے بھی کئی گنا زیادہ فیس لے رہا ہے۔

پی بی اے کا کہنا ہے کہ معاشی بحران میں میڈیا کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے پیمرا ظالمانہ ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔

پی بی اے پیمرا کی اپنے ہی بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے حکام نے وزیراعظم، وزیراطلاعات، معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم معاملے کا نوٹس لےکر ریڈیو انڈسٹری کو پیمرا کے ہاتھوں تباہ ہونے سے بچائیں۔

پی بی اے کا کہنا ہے کہ پیمرا مذموم ہتکھنڈوں سے باز نہ آیا توسیکڑوں ریڈیو اسٹیشن بند ہو جائیں گے اور  ہزاروں کارکنان بے روزگار ہوجائیں گے۔

تازہ ترین