• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبحان احمد اب پی سی بی کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے سبحان احمد اب پی سی بی کا حصہ نہیں ہیں اور بورڈ نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے اختلافات کے باعث بورڈ کی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے والے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے امارات کرکٹ بورڈ کے بعد پی ایس ایل کے میڈیا پارٹنر کے تنازعات میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماضی میں بورڈ کے طاقتور افسر کی خدمات پی ایس ایل کے میڈیا پارٹنرنے حاصل کی ہیں۔سبحان احمد بورڈ کے ساتھ تنازعات کو حل کرانے میں میڈیا پارٹنر کا حصہ بن گئے۔پی سی بی ترجمان نے ہفتے کو تصدیق کی کہ سبحان احمدکی خدمات پی سی بی نے حاصل نہیں کی ہیں۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ سبحان احمد اور پی سی بی کی راہیں بدستور جدا ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا پارٹنر نے سبحان احمد کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے جو تنازعات حل کرنے کے لئے ان کی مدد کریں گے۔گذشتہ ہفتے امارات کرکٹ بورڈ نے سبحان احمد کو اپنا ایڈوائزر مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین