• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے اورفائرنگ کے واقعات میں 10 افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو شہزاد حسین نے بتایا کہ میں اور نورن شاہ دکان کے پاس کھڑے تھے کہ ہارون نامی شخص مسلح چھری آیا جس نے قتل کی نیت سے نورن شاہ پر چھری سے متعدد وار کیے جس سے وہ شدیدزخمی ہو گیا ۔ تھانہ بنی کو محمد سید خان نے بتایا کہ سکریپ کا کام کرتا ہوں محلہ راجہ سلطان میں اپنے گھر موجود تھا جہاں میرا بھتیجا مزید اور بیٹا محمود خان بھی موجود تھے کہ ایک نامعلوم ملزم گھر میں داخل ہواجس نے مجھ پر پسٹل سے سیدھے فائر کیے جو مجھے بازو پر لگے جس سے میں شدیدزخمیہو گیا ۔ تھانہ بنی کو محمد سہیل نے بتایاکہ فیصل نے مجھ پر چھری کے وار کیے ۔ تھانہ نصیرآبادکو محمد آصف نے بتایاکہ محمدشعیب نے مجھے فون کرکے اطلاع دی کہ وہ اپنی زمین پر موجودتھاکہ مرسلین، شعیب شاھد، سعدشاھد، فہدشاھد معہ6 نامعلوم مسلح ملزمان آگئے جنہوں نے گیٹ توڑ دیا اطلاع پاکرمیں موقع پر پہنچاتو مذکورہ ملزموں نے ہمیں ماراپیٹا جس سے ہم شدیدزخمی ہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو طارق محمود نے بتایا کہ میں راستہ میں جارہاتھاکہ شانی اوردو نامعلوم مسلح ملزموں نے مجھے روکااور ماراپیٹا جس سے میں شدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ کورال کوجمیل الرحمان نے بتایاکہ پنڈوری ہتھیال میں ملزمان طارق وغیرہ نے زمین کے تنازع پرفائرنگ کرکے مدعی اوراس کی بھابی عاصمہ پروین کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
تازہ ترین