• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کے دوران امن و امان کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری

پشاور(صباح نیوز)پشاور پولیس نے عید الفطر کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ سی سی پی او کے دفتر سے جاری ہونے والے پلان کے مطابق عید کے ایام میں 3 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پولیس نفری کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے رائیڈر اور پولیس موبائل گشت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بھی سخت کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہر کے تمام اہم بازاروں اور شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں مشتبہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیاہے ۔شہر کے تمام حساس مقامات اور سرکاری عمارات پر بھی اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سی سی پی او کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شہر بھر کے تمام عید گاہوں اور حساس مساجد سمیت تفریحی مقامات، اہم دفاتر، بازاروں اور بس سٹینڈزضعلاوہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تین ہزارسے زائد افسران و اہلکار تعینات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین