پاکستان بھر میں مسلمان آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔
کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عید الفطرکے موقع پر تمام شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طیارہ حادثے اور کورونا کی وجہ سے بچھڑنے والوں کے لیے دست دعا بلند کریں۔