• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر، علی ظفر قوم کی سلامتی کیلئے دعاگو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر قوم کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہیں۔

عالمی وبا اور اُس کے بعد جمعتہ الوداع کے دن کراچی میں پی آئی اے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد پاکستانی قوم افسردہ ہوگئی ہے ایسے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اپنے پیغامات کے ذریعے اِظہار افسوس کررہے ہیں اور ساتھ ہی اِس مشکل گھڑی میں قوم کا حوصلہ بلند کرنے کی بھی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

معروف گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’اِس عید کے موقع پر میرا دل اُن تمام خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے عالمی وبا اور طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور جن کے پیارے ابھی بھی اپنی زندگی بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔‘

علی ظفر نے کہا کہ ’میرے پاس اُن تمام خاندانوں کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں لیکن میں اپنی قوم اور تمام متاثرین کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے لیے دُعاگو ہوں۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’اُمید کرتا ہوں کہ مستقبل میں آنے والی عیدیں ہمارے لیے خوشیاں لائے گی۔‘

اُنہوں نے اپنے پیغام میں قوم کو گھروں میں محفوظ رہنے کی تلقین بھی کی۔

اِس سے قبل علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں 2020 کو ایک دل دہلانے دینے والا سال قرار دیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے طیارہ حادثہ اِس سال کی ایک اور المناک خبر ہے۔‘

تازہ ترین