جمعیت علمائےاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستانی کورونا کیساتھ طیارہ حادثے کا دُکھ بھی سہہ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں نماز عید کی امامت کی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے نماز عید کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی کورونا کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دُکھ بھی سہہ رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں یہ عید الفطر انتہائی سادگی سے منانی چاہیے اور عیدالفطر کے روز ہمیں جہاز حادثہ کے شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نےکہا کہ ہمیں فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔
اُنہوں نے اپیل کی کہ جتنا ممکن ہوسکے عوام عید اپنے گھر پر منائیں۔