• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعۃ الوداع کے دن کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں 97 افراد نے اپنی جان کی بازی ہار گئے،  اُن ہی بدقسمت  لوگوں میں پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف اور قابل ماڈل زارا عابد بھی شامل ہیں جو اُس  طیارے میں سوار تھیں۔

زارا عابد کے انتقال کے بعد جہاں فیشن انڈسٹری افسردہ ہے تو وہیں پاکستانی فنکار بھی ماڈل کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

 تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے زارا عابد کو یاد کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُن کی تصاویز شیئر کیں۔


انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’میری صرف دو مرتبہ ہی زارا سے ملاقات ہوئی تھی اور مجھے وہ نیک اخلاق کی وجہ سے بےحد پسند تھیں۔‘

مہوش حیات نے کہا کہ ’زارا نے جس تیزی سے فیشن انڈسٹری میں اپنا ایک نام بنایا وہ اُس کی انتھک محنت کا نتیجہ تھا۔‘

اداکارہ نے زارا عابد کے اہلخانہ سے اور اُن تمام خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا جنہوں نے طیارہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

نامور اداکار اعجاز اسلم نے بھی انسٹاگرام پر زارا عابد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔


انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں اعجاز اسلم نے کہا کہ ’میری تمام دُعائیں اُن لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو طیارہ حادثے میں کھودیا ہے۔‘

صبا قمر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بدقسمت طیارے کے شہید پائلٹ کے کارڈ اور زارا عابد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میرے پاس اُن تمام خاندانوں کو تسلی دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

ایمن خان نے بھی انسٹاگرام پر زارا عابد کی تصویر پوسٹ کی۔

View this post on Instagram

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on


یاسر حسین نے ماڈل زارا عابد کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا۔

View this post on Instagram

RIP #zaraabid

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


یاد رہے کہ زارا عابد کا شمار پاکستان فیشن انڈسٹری کی نامور اور باصلاحیت ماڈلز میں ہوتا ہے اور اُن کا انتقال فیشن انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

تازہ ترین