• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی میں لسی کے ان فلیورز سے لطف اندوز ہوں


کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی نے شدت اختیار کی ہوئی ہے ، رمضان کے اختتام اور عید کی چھٹیوں میں سب ہی نئی نئی ڈشز سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ایسے میں اگر لسی کے مختلف فلیورز بنائے جائیں تو عید کی چھٹیوں کا مزہ بھی دوبالا ہوجائے اور  جسم کو تقویت بھی پہنچے گی اور پانی کی کمی بھی پوری ہوجائے گی، گرمی کے موسم میں ٹھنڈی ٹھنڈی لسی ویسے ہی بہت پسند کی جاتی ہے۔

کچی لسی:

گرمی کے موسم میں دہی کا استعمال نہایت مفید ہوتا ہے، ٹھنڈی ٹھنڈی اور مزے دار لسی سے نہ صرف ہاضمہ درست رہتا ہے بلکہ لسی گرم ہوا سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

اجزا

 دودھ –  آدھا لیٹر

دہی – ایک کلو

پانی – آدھا لیٹر

چینی – حسب ضرورت

برف کے کیوب – چند عدد

گلاب اور دارچینی کا عرق – چند قطرے

ترکیب

برف کے علاوہ سب چیزوں کو بلینڈ کر لیں اور بعد میں برف کے کیوب ڈال کر پیش کریں، نمکین لسی بنانے کے لیے چینی کی بجائے نمک لے لیں۔

گرمی کے موسم میں کچی لسی کا استعمال گرمی دانوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رکھتا ہے۔

آم کی لسی:

اجزاء:

آم — ایک کپ کیوبز میں کٹے ہوئے

چینی — 2 کھانے کے چمچ

دودھ — ½ کپ

دہی — ½ کپ

ترکیب:

آم کو گرائنڈر میں ڈالیں، اس میں چینی، دودھ اور دہی شامل کریں اور اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

صحیح سے مکس ہوجانے پر اس میں برف شامل کریں اور دوبارہ بلینڈ کریں۔

ٹھنڈی ٹھنڈی آم کی لسی گلاس میں نکال کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

منٹ لسی:

اجزاء۔

دہی —   300 ملی لیٹر

چینی — دو کھانے کے چمچ

سوکھا پودینہ — ایک کھانے کے چمچ

بھنا اور پسا زیرہ — ایک چٹکی

آئس کیوب — ایک ٹرے

پودینے کے تازہ پتے —  گارنش کے لئے

ترکیب

ایک بلینڈر میں 300ملی لیٹر دہی، دو کھانے کے چمچ چینی، ایک کھانے کا چمچ سوکھا پودینہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

اب تھوڑے سے آئس کیوب ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ بھنے ،پسے زیرے اور تازہ پودینے سے گارنش کریں اور گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

کھجور لسی:

اجزاء

دہی — آدھا کلو

کھجور — آٹھ عدد

شیرہ —  ڈیڑھ کپ

انار دانہ پاؤڈر — ایک کھانے کا چمچ

برف — حسبِ ضرورت

ترکیب

بلینڈر میں دہی، شیرہ، کھجور، انار دانہ اور برف ڈال کر بلینڈ کر لیں، کھجور کی لسی تیار ہے۔

تازہ ترین