آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج ،2یونیورسٹی طالبات گرفتار

بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کرنے والی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی 2 طالبات کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دیوانگنا اور نتاشا نامی طالبات نے فروری میں جعفرآباد میں دیئے گئے سی اے اے مخالف دھرنے میں شرکت کی تھی، دونوں کیخلاف درج ایف آئی آر میں سرکاری افسر کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اساتذ ہ یونین نے الزام لگایا ہےکہ دہلی پولیس مشرقی دہلی میں بھڑکے فسادات کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ وہ تماشائی بھی بنی رہی اور اس نے الٹے ان طالبات کو جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

طالبات کا تعلق ’پنجرا توڑ‘ تنظیم سے ہے، جو کہ کالج کی طالبات کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید