سابق چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ مجھ سے منسوب سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ بناکر شرپسندانہ عزائم کی تکمیل چاہنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرے۔