• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلفی بناتے چناب میں ڈوبی 2 بہنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

سیلفی بناتے چناب میں ڈوبی 2 بہنوں کی لاشیں نکال لی گئیں


پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے گزرنے والے دریائے چناب میں گزشتہ روز سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے تھے۔

دریائے چناب میں ڈوبنے والے 4 افراد میں سے 2 بہنوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

مظفر گڑھ کے علاقے ابراہیم والی پتن کے قریب گزشتہ روز سیلفی بناتے ہوئے 3 بہنوں سمیت 4 افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے تھے۔

ڈوبنے والی ایک لڑکی اور اس کے کزن کو مقامی افراد نے فوری طور پر زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور کا سیاح سیلفی بناتے نالہ جاگراں میں ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو آپریشن میں گزشتہ روز دریا میں ڈوبنے والی 2 بہنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین