• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پابندی کے باوجود شہر کے وسطی علاقے پٹیل باغ اور ملتانی محلہ میں عید میلہ جاری ہے ۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے شہر میں پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باوجود عید میلہ سجایا گیا جبکہ عید میلے میں بچوں کے لیے اونٹ اور تانگے کی سواری کااہتمام بھی کیا گیا ہے۔

عید کے پہلے روز شام کے وقت انتظامیہ نے کارروائی کرکے عید میلہ ختم کرادیا تھا جبکہ دو روز کے بعد پٹیل باغ اور ملتانی محلہ میں عید میلہ دوبارہ لگ گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عید میلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

تازہ ترین