اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور مزدور یوینیز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کر دیا ہے ، مزدور رہنماء کرامت علی اور مزرود یونین ممبران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ طیارہ حادثہ تحقیقات میں پی آئی اے مزرود یونین کے نمائندوں کو بھی سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طیارے حادثوں کے تحقیقاتی کمیشن کی تاریخ گھناونی ہے، طیارہ حادثوں کی رپورٹس میں تبدیلی اور چھیڑ چھاڑ کی گئی، اور رپورٹس کو جاری نہیں کیا گیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ طیارہ حادثوں کئ رپورٹس کو انتظامیہ مفادات کو تحفظ دینے جاری نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیشن میں مفادات کا ٹکرائو ہے۔ طیارہ حادثہ کمیشن میں تحقیقات ائیرفورس کے پیٹی بھائی کریں گے ، تحقیقات کرنے والے افسران ادارے کے اس افسر سے جونئیر ہیں جن کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہے۔