• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم چھیڑی تو حکومت مشکل میں پڑجائے گی، مشاہد ﷲ خان

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد ﷲ خان نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا تو حکومت کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سینیٹر مشاہد ﷲ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔کانفرنس میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دے کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

کانفرنس میں زاہد لطیف، خادم حسین، سردار شعیب، خالد اکرم رانا، راجہ یعقوب اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین