• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد

ن لیگ کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباددی گئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی جرات مند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی، یہ ہماری قومی بقا، سلامتی اور مستقبل کے لیے فیصلہ کن دور تھا۔                                                       

رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ نوازشریف نے ڈالر اور دباؤ سے آزاد ہوکر واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا ۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیاتھا۔

نوازشریف کے فیصلے نے بھارتی غرور اور تکبر بلوچستان کے تاریخی مقام چاغی پر جلا کر خاک کردیا تھا۔ پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔

واضح رہے کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھےجس کی یاد میں یہ دن ہر سال یومِ تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین