• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کی وزیر اعلیٰ سندھ سے کاروبار کھولنے کی درخواست

تاجروں کی وزیر اعلیٰ سندھ سے کاروبار کھولنے کی درخواست


ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تاجروں نے وزیراعلیٰ سندھ سے کاروباری  سرگرمیاں کھولنے کی درخواست کی ہے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ 31 مئی سے قبل ہونے والے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں تاجروں کا موقف سامنے رکھیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے تاجروں نے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 31 مئی تک لاک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ ہم نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں تاجروں کا موقف سامنے لائیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 31 مئی سے پہلے این سی سی کا اجلاس ہوگا۔

تاجروں کے وفد میں چیئرمین بزنس گروپ سراج قاسم تیلی، صدر کراچی چیمبر آغا شہاب، ارشد اسلم، چیئرمین ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اطہر چاؤلہ، ایف پی سی سی آئی کے میاں زاہد، خرم اعجاز، مرزا اختیار بیگ، سعیدہ محمود مانڈوی والا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔

تازہ ترین