راولپنڈی (نمائندہ جنگ )جمعرات کو بھی ملک کے میدانی علاقوں میں سورج دن بھر آگ برساتا رہا، گزشتہ روز لاڑکانہ کا درجہ حرارت بڑھ کر 50ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا،شہید بینظیر آباد ، جیکب آباد،موہنجوداڑو، دادو، پڈعیدن اور سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، جمعہ کوپنجاب،خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان ، راجن پور، رحیم یار خان ، لیہ ، ملتان، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ میں آندھی اور چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش، خیبر پختونخوا کے علاقوں چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، پشاور، کوہاٹ، کرم، وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان میں آندھی اور چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش،اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری ،بلوچستان کے علاقوں ژوب ، موسی خیل اور گردونواخ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے علاقوں سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، میرپور خاص میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔