• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری جنگ عظیم میں بچ جانیوالا مگرمچھ دم توڑ گیا


دوسری جنگ عظیم کے دوران بمباری میں بچ نکلنے والا مگر مچھ 'سیٹرن 84 سال کی عمر میں چل بسا۔

روسی دارالحکومت ماسکو کے چڑیا گھر کے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح سیٹرن کی زائد العمر ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی، اس کی عمر 84 سال تھی۔

سیٹرن مگرمچھ امریکا میں پیدا ہوا تھا جسے 1936 میں جرمنی کے شہر برلن کے چڑیا گھر کو تحفے میں دیا گیا تھا تاہم 1943 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران چڑیا گھر پر بمباری کی گئی تھی اور یہ مگر مچھ فرار ہوگیا تھا۔

بعد ازاں برطانوی فوجیوں نے مگرمچھ کو تلاش کرکے سوویت یونین کے حوالے کردیا تھا۔

دوسری جانب سیٹرن کو عمر رسیدہ مگر مچھ قرار دیا جاتا ہے  اور کہا جاتا ہے کہ سیٹرن مگر مچھ جرمنی کے حکمران ہٹلر کے نجی چڑیا گھر کا بھی حصہ رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین