• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: مظاہروں کی کوریج کرنے والی سی این این ٹیم رہا

امریکا: مظاہروں کی کوریج کرنے والی سی این این ٹیم رہا


امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کی کوریج کرنےوالی امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی حراست میں لی گئی ٹیم کو رہا کر دیا گیا۔

سینئیر امریکی صحافی کرسٹینا امان پور کے مطابق حراست میں لی گئی سی این این کی ٹیم کو رہا کر دیا گیا ہے اور ریاست کے گورنر نے اس معاملے پر معذرت بھی کی ہے۔ 

کرسٹینا امان پور کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ صحافیوں کو حراست میں لینے جیسے واقعات صرف آمریتوں میں ہوتے، ہم جمہوریت میں رہتے ہیں۔ 

سی این این نیوز ٹیم کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ریاست منیسوٹا میں جاری احتجاجی مظاہروں کی کوریج کی جارہی تھی، پولیس نے شناخت کرانے کے باوجود رپورٹر اور ٹی وی کی ٹیم کو ہتھکڑیاں پہنائیں۔

تازہ ترین