آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شہزادی میگھن اور پرنس ہیری کی حویلی کے اوپر پاپارازی ڈرونز کی پرواز

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل اور ان کے شوہر ڈیوک آف سسکیس شہزادہ ہیری نے اپنی لاس اینجلس کی حویلی کے اوپر فضا میں مسلسل موجود پاپارازی ڈرونز نظر آنے کے بعد اپنے ننھے بیٹے شہزادہ آرچی کی حفاظت کے حوالے سے خدشے کا اظہار کیا ہے۔خطرناک انداز میں نجی زندگی میں مداخلت کامیموریل ڈے پر اس کا پتہ اس وقت چلا جب مبینہ طور پر ایک ڈرون برطانوی شاہی جوڑے کے لاس اینجلس کی رہائش گاہ کے اوپر صرف 20 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتاہوا گزرا اور اس نے ایک فوٹیج لیا۔فوٹیج میں شہزادہ ہیری ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹا آرچی پول پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ ایک مقامی روزنامے کے مطابق شاہی جوڑے نے نان ایمرجنسی کالز کے ذریعے پولیس کو اس صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ڈرون سے منسلک کم ازکم ایسے پانچ واقعات ہوئے ہیں۔لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ایک ڈرون رہائش گاہ کے اوپر پرواز کررہا ہے اور ڈرون کا یہ معاملہ جاری ہے۔دریں اثنا ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے لاس اینجلس میں اپنے

ذاتی سیکیورٹی ٹیم کو ہائر کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں، دی سن کی رپورٹ کے مطابق وہ جس مینشن میں رہائش پذیر ہیں وہ ٹیلر پیری کی ملکیت ہے، اور اس وقت وہ اسی مینشن کے سیکیورٹی اسٹاف کو ہی استعمال کررہے ہیں۔

دل لگی سے مزید