کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کاٹیلی کانفرنس اجلاس منگل کو ہو رہاہے۔ ٹیلی کانفرنس میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی پر بات ہو گی ۔کوورنا وائرس سے معطل سرگرمیوں کی بحالی کا پلان اور طریقہ کار بھی طے کیا جاے گا۔ اراکین نئے مجوزہ انٹرنیشنل ایونٹ کیلنڈر اور وینیوز پر اپنی تجاویز دیں گے ۔ شرکا ءٹیلی کانفرنس میں ڈومیسٹک ہاکی اور ٹریننگ پلانز کے بارے بتائیں گے ۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کریں گے ۔