آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ذیقعد 1441ھ 3؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کیساتھ تعلقات ختم کردیے

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ وہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ امریکی تعلقات ختم کر رہے ہیں کیوں عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس کے ابتدائی پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے خاطر خواہ کوشش کرنے میں ناکام رہا۔

ٹرمپ نے پہلے ہی اقوام متحدہ کے ادارے کو مالی معاونت معطل کردی تھی ، کیوںکہ عالمی سطح پر صحت کا بحران پھیلتے ہی امریکا نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی’’کٹھ پتلی‘‘ ہونے کا الزام لگایا تھا۔

ٹرمپ نےصحافیوں کو بتایاکہ ’’چونکہ عالمی ادارہ صحت انتہائی ضرورت پر مبنی اصلاحات کرنے میں ناکام رہا ہے لہٰذا ہم آج عالمی ادارہ صحت کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر رہے ہیں۔‘‘

ریپبلکن رہنما نے کہا کہ امریکا’’ان فنڈز کو دنیا بھر کے ان دوسرے ممالک میں بھیج رہا ہے جو عالمی سطح پر صحت کی فوری ضروریات کے مستحق ہیں۔‘‘

دنیا بھر سے سے مزید